پاکستان اور چین کے بڑھتے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کے لیے باعث پریشانی ہیں

SAJID-

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017)پاکستان اور چین کے بڑھتے تعلقات ٹرمپ انتظامیہ کے لیے باعث پریشانی ہیں، امریکہ سے متعلق پاکستان کی خارجہ پالیسی ابھی تک واضح نہیں،پاکستانی دفاعی شعبے میںچین کے مقابلے میں امریکہ نے بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے.پاکستان کی امریکہ سے متعلق غیر سنجیدگی ڈھکی چھپی نہیں رہی،مسلمز فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین

ساجد تارڑ کا جرمن ریڈیو کو انٹرویو.

تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد امریکی اور مسلزم فار ٹرمپ تنظیم کے چیئرمین ساجد تارڑ کا کہنا ہے کہ 1947 سے پاکستان امریکا کا اہم اتحادی رہا ہے اور اب پاکستان چین کی طرف جھکتا جا رہا ہے.جرمن ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دیکھنا چاہیے کہ عالمی سطح پر چین کیا کردار ادا کر رہا ہے. چین اور امریکا کے تعلقات میں تناو ہے اور پاکستان کا رجحان چین کی طرف بڑھتا جا رہا ہے. ساجد تارڑزنے کہاکہ یہ درست ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنا چاہتی ہے لیکن ایک ایسی صورتحال جب چین امریکا کے اتحادیوں کے لیے خطرہ بن رہا ہو تو امریکا اور چین کے تعلقات تناو کا شکار تو ہوں گے. ساجد تارڑ نے کہا کہ چین کے مقابلے میں امریکا نے پاکستانی فوج اور امدادی شعبوں میں بے پناہ سرمایہ کاری کی ہے.مسلم ممالک کے شہریوں پر پابندی عائد کیے جانے کے حوالے سے ساجد تارڑ نے کہا کہ موجودہ فہرست بڑھ بھی سکتی ہے. ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکی قانون نافذ کرنے والے

اداروں کے ساتھ کافی عرصے سے تعاون کر رہا ہے.انہوں نے پاکستانی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ وزارت خارجہ کے مشیر طارق فاطمی امریکا گئے تھے لیکن ان کا دورہ کامیاب نہیں ہوا تھا کیوں کہ انہوں نے ٹرمپ انتظامیہ میں شامل لوگوں سے ملاقات نہیں کی تھی. ساجد تارڑ نے کہا کہ پاکستان امریکا کو سنجیدگی سے نہیں لے رہا اور نہ ہی اس نے کھل کر اپنی خارجہ پالیسی امریکا کو واضح کی ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top