مشرف پر بھروسہ زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی، ڈاکٹر عبدالقدیر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017)جسٹس ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف پر اعتبار کرنا میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی تھی ،ان کے سامنے انکار کرتا تو اچھا ہوتا. میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ایک محب وطن انسان تھے، ان کا جوڈیشل قتل بڑا ظلم تھا،انہوں نے ایسے حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی تھی کہ ملک کے حالات مکمل خراب تھے.

تھوڑے عرصے میں عوام کا اعتماد بحال کر دیا اور حالات کو قابو کر لیا. میں نے ذوالفقار علی بھٹو کو جیسے ہی خط لکھا تو فوراً بلا لیا. انہوں نے کہا کہ بے نظیر بھٹو اچھی خاتون تھی، انہوں نے بھی میری بہت مدد کی . انہوں نے کہا کہ ایان علی کیس میں بری ہو جائے گی لیکن کیس ختم نہیں ہوگا، ان کی کیس کی تاریخ پر تاریخ ہوگی. انہوں نے کہا کہ عدلیہ تحریک میں وکلاء کا کردار بہت قابل ستائش ہے، وکلا برادری جس پارٹی کے ساتھ ہوتے ہیں وہ جیت جاتے ہیں. انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری بحال ہوئے تو پرویز مشرف ملک سے باہر چلے گئے وہ عدلیہ کے سربراہ تھے، مشرف کیخلاف مقدمہ کا فیصلہ وہ ایک ہفتے میں دے سکتے تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top