سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی 3 شوگر ملز کو عبوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ09فروری2017) سپریم کورٹ نے شریف خاندان کی تین شوگر ملز بند کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا . سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے سماعت کرتے ہوئے شریف خاندان کی تینوں شوگر ملز بند کرنے کا عبوری حکم جاری کر دیا ہے .

ان شوگر ملوں میں چوہدری، اتفاق اور حسیب وقاص شوگر ملیں شامل ہیں.تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جہانگیر ترین کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس ثاقب نثار نے لاہو ر ہائیکورٹ کا حکم نامہ کالعدم قرار دے دیا. جسٹس ثاقب نثار نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ لاہور ہائیکورٹ اس ضمن میں سولہ فروری سے سماعت کا آغاز کر کے ایک ہفتے میں فیصلے کو یقینی بنائے.جبکہ مقدمات کی سماعت چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی سربراہی میں کی جائے.یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے شوگر ملز اور ان کے ٹرانزیکشن سے متعلق شریف خاندان کو اجازت دی تھی . جس پر لاہور ہائی کورٹ کے اس فیصلے کے خلاف پی ٹی آئی جہانگیر ترین نے سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی . ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top