پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ08فروری2017)پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں جاری ہے،کانفرنس میں اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے.

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جنرل ہیڈکواٹرز راولپنڈی (جی ایچ کیو) میں اہم کور کے کمانڈرز کی کانفرنس جاری ہے.

جی ایچ کیو میں ہونے والی کمانڈرز کانفرنس میں ملکی سیکیورٹی معاملات ، ایل او سی اور پاک افغان بارڈر سے متعلق تفصیلی غور کیا جائے گا، کانفرنس میں آپریشن ضرب عضب اور آئی ڈی پیز کی بحالی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق فوجی افسران اور جوانوں میں ڈان لیکس سے متعلق موجود خدشات اور سوالات کے تناظر میں بھی کانفرنس میں اہم فیصلوں کا امکان ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top