پی ٹی آئی میں عہدہ پیسے ،ن لیگ میں قابلیت کی بنیادپرملتاہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(قدرت روزنامہ08فروری2017)وزیر مملکت مریم اورنگزیب کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ خان صاحب وزیراعظم کے نئے پراجیکٹس کے فیتے کاٹنے سے خوف زدہ ہوکر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ،،خان صاحب کے پی میں احتساب کمیشن کو تالا لگانے کے بعد کس منہ سے احتساب کی بات کرتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم بیس کروڑ عوام کے مسائل حل کر رہے ہیں اور عمران خان پاناما کو سیاسی, بے ساکھی کے طور ہر استعمال کرنے میں لگے ہیں،انہوں نے کہا کہ قطر کے سفیر کا بیان شریف فیملی کے موقف کی تائید ہے، جھوٹ بول کر پاکستان کی عوام کو گمراہ نہ کریں ،، ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں عہدہ پیسے اور حیثیت کی بنا پر ملتا ہےجبکہ نون لیگ میں عہدہ صرف قابلیت کی بنا پر ملتا ہے،،خان صاحب خیبر پختونخوا کے لوگوں کے لیے کام کریں ، نفرت تعصب اور انتشار کی سیاست سے گریز کریں ،،اگر وزیراعظم سے مقابلہ کرنا ہے تو تعمیری سیاست اپنانی ہو گی، اگر نون لیگ نے خیبر پختونخوا میں سیاسی فائدہ اٹھانا ہوتا تو آج تحریک انصاف کی وہاں حکومت نہ ہوتی
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top