وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ورکنگ باﺅنڈر ی پر 50بنکرز بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ07فروری2017)وزیراعظم نوازشریف نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ورکنگ باﺅنڈر ی پر 50بنکرز بنانے کی منظوری دیدی ہے . تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیر صدار ت آج وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس دوران انہوں نے ورکنگ باﺅنڈر ی پر شہریوں کیلئے 50بنکرز بنانے کی منظوری دیدی ہے جبکہ شہداءکے لواحقین کو 5لاکھ اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈیڑھ لاکھ روپے امداد دینے کا بھی اعلان کر دیاہے.

وزیراعظم نے اجلاس کے دوران ملک میں 44جدید ہسپتالوں کی بھی منظوری دیدی ہے . واضح رہے کہ بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے باعث ورکنگ باﺅنڈر ی پر عام شہریوں کی زندگی بھی متاثر ہوتی ہے جس پیش نظر وزیراعظم نوازشریف نے بنکرز بنانے کی منظوری دی ہے .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top