خیبرایجنسی سے داعش کے4دہشت گرد گرفتار- دہشت گرد زخمی حالت میں افغان سرحد پار کرکے پاکستان میں داخل ہورہے تھے-پولیٹیکل انتظامیہ

پشاور(قدرت روزنامہ07فروری2017)قانون نافذکرنے والے اداروں نے خیبر ایجنسی سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش سے تعلق رکھنے والے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے.پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ان دہشت گردوں کو ا±س وقت گرفتار کیا گیا جب یہ افغان سرحد سے پاکستانی علاقے میں داخل ہورہے تھے.

حکام نے مزید بتایا کہ ان چاروں دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، جس کی وجہ افغان سیکیورٹی فورسز سے ہونے والی جھڑپ بتائی جارہی ہے.پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق چاروں ملزمان کا تعلق داعش سے ہے.خیبر ایجنسی افغان سرحد کے ساتھ پاکستان کے قبائلی علاقے میں وفاق کے زیر انتظام علاقوں میں سے ایک ہے . پاک افغان سرحد پر ان قبائلی علاقوں میں فوج متعدد آپریشنز کر چکی ہے جس کے بعد یہاں سیکورٹی صورتحال بہتر کرنے کا دعویٰ کیا جاتا ہے . خیبرایجنسی میں گزشتہ 2برس میں 2آپریشن خیبرون اور خیبر ٹو کئے گئے جبکہ شمالی وزیر ستان میں جون2014سے آپریشن ضرب عضب جاری ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top