زونگ کاڈھونگ ،زونگ نے اپنے انٹرنیٹ پیکچزکی قیمتیں بڑھانے کے بعد صارفین کوخراب سروس فراہم کرناشروع کردی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ07فروری2017)زونگ کاڈھونگ ،زونگ نے اپنے انٹرنیٹ پیکچزکی قیمتیں بڑھانے کے بعد صارفین کوخراب سروس فراہم کرناشروع کردی ہے اورصارفین کی طرف سے ایم بی کے حساب سے وصولیاں کرنے کے بعد کے بی میں اپنی سروس فراہم کرناشروع کردی ہے .ملک بھرمیں اب پی ٹی سی ایل کی خراب سروس فراہمی کے بعد زونگ کے بارے میں بھی شکایات موصول ہوناشروع ہوگئی ہیں .
زونگ نے کچھ روزقبل اپنے انٹرنیٹ پیکجزمیں اضافے کااعلان کیاتھااوراس پرعمل درآمد بھی شروع کردیاہے .زونگ کی فورجی سروس کی رفتاراس قدرسست ہے کہ صارفین کویوں محسوس ہوتاہے کہ وہ ابھی تک ٹوجی ٹیکنالوجی استعمال کررہے ہیں دوسری طرف زونگ کی ہیلپ لائن سے جب رابطہ کیاجاتاہے وہاں پربیٹھے آپریٹرزایسی کسی بھی خرابی کے بارے میں سرے سے ہی انکارکردیتے ہیں اورجواب میں صارفین کوصرف سوالات پوچھنے کے بعد ٹرخادیاجاتاہے .صارفین نے زونگ کے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ زونگ کی فورجی کے مطابق انٹرنیٹ سروس فراہم کی جائے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top