کلثوم نواز اور مریم نواز نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ’’ اقتدار چھوڑ دیں اور پیچھے ہٹ جائیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ07فروری2017) سینئر صحافی چوہدری غلام حسین نے نجی ٹی وی پروگرام میں تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا. تفصیلات کے مطابق چوہدری غلام حسین نے کہا ہے کہ وہ لوگ جنہوں نے اپریل 2016 کے بعد نواز شریف کو ڈٹ جانے کا مشورہ دیا تھا اب انہوں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں.

چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کلثوم نواز اور مریم نواز نے وزیر اعظم نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ وہ’’

اقتدار چھوڑ دیں اور پیچھے ہٹ جائیں. اقتدار پر لعنت بھیجیں ورنہ ہم نے زور لگایا تو ہم کسی بڑے مسئلے میں پھنس جائیں گے. صورتحال ہمارے قابو سے باہر ہو گئی ہے‘‘چوہدری غلام حسین نے کہا کہ کلثوم نواز ، مریم نواز اور ایک دو اور شخصیات نے نواز شریف کو مشورہ دیدیا ہے کہ اقتدار چھوڑ کر ملک سے باہر چلیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top