بھارتی سیکورٹی فورسزکی ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ

راولپنڈی، ظفروال (قدرت روزنامہ07فروری2017)بھارتی سیکورٹی فورسزکی ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ . فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلے چک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے سرحدی علاقے پر کی گئی .

ذریع کے مطابق صبح تقریباً8بجے بھارتی سیکورٹی فورسز نے ایک بار پھر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی کر تے ہو ئے ظفروال ،شکرگڑھ سیکٹرپربلااشتعال فائرنگ کر دی فائرنگ میں LMGاور مارٹر گولوں کا استعمال کیا گےا .فائرنگ چتیر،توہانہ ،بھورچک ،نہلاچک ،لمبڑیال،بھوپال،پور،تغل پور کے علاقے پر کی گئی .جس کی پاک رینجرزنے بھرپور جوابی کاروائی کرتے ہوئے بھارتی گنوںکو خاموش کر دیا.سرحدی عوام کا کہنا ہے امن کی زبان نہ سمجھے والی بھارتی حکومت کو یہ بات کیوں سمجھ میں نہیںآئی کہ پاکستان ایک امن پسندملک ہے اور امن کی بات کرتا ہے اور اس کے امن کی بات کو پاکستان کی کمزوری نہ سمجھاجائے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top