سوات اور گردونواح میں 4.1شدت کا زلزلہ

n2

سوات (قدرت روزنامہ07فروری2017)سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میںشدید خو ف و ہراس پھیل گیا .

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات اور نواح میں 4.1شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم اس دوران کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا .

زلزلے کے بعدلوگ اپنے گھروں اور دفاتر سے باہر کھلے آسمان تلے جمع ہو گئے .

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز کوہ ہند و کش اور گہرائی 144کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ ابھی تک زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم ابھی بھی آفٹر شاکس آنے کا اندیشہ موجود ہے لہذٰا لوگ کچھ وقت کیلئے اپنے گھروں ، دفاتر اور دیگر عمارتوں میں جانے سے گریز کریں .حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کیلئے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ سے رابطے میں ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top