بیوی غلطی کرے تو اصلاح کے لئے اس کی پٹائی کی جاسکتی ہے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ07فروری2017)’اگر بیوی غلطی کرے تو..

.عرب مفتی نے شوہروں کو ایسی ہدایت دے دی کہ ہنگامہ برپاہوگیامیاں بیوی میں سے غلطی کا مرتکب تو کوئی بھی ہو سکتا ہے، اور غلطی ہونے کی صورت میں زمہ دار فریق کی اصلاح بھی ضروری ہے، مگر اصلاح کا طریقہ کیا ہو، یہ ایک حساس معاملہ ہے. فلسطین کے ایک مفتی صاحب ایک ٹی وی چینل کے زریعے مردوں سے مخاطب ہو کر اسی ضمن میں کچھ رہنمائی کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کے بیانات نے ایک بڑا ہنگامہ کھڑا کر دیا. نیوز سائٹ Arutz Sheva کے مطابق غزہ کے مفتی حسن اللحام بیوی کی اصلاح کے متعلق مردوں کو کچھ ضروری ہدایات دے رہے تھے. ان کا کہنا تھا کہ بیوی غلطی کرے تو اصلاح کے لئے اس کی پٹائی کی جاسکتی ہے . مفتی صاحب نے کہا کہ اگر بیوی غلطی کرے تو ابتدائی طور پر اس کے ساتھ جسمانی تعلق منقطع کرنا چاہیے ، اگر اس کے باوجود اصلاح نہ ہو پائے تو اس کی پٹائی کی جا سکتی ہے، لیکن اس معاملے میں خیال رکھنا چاہیے کہ اتنی پٹائی نہ کی جائے کہ اس کی صورت ہی بگڑ جائے. مفتی صاحب نے یہ ہدایت بھی کی کہ پٹائی اس قدر زیادہ نہ ہو کہ پولیس کو مداخلت کرنا پڑجائے. ان کا مزید کہنا تھا کہ بیوی کی پٹائی آپسی تعلق میں نفرت کی بجائے بہتری پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے. مفتی صاحب کا بیان سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین، اور خصوصاً خواتین، کافی نا خوش نظر آتے ہیں. ناقدین کا کہنا ہے کہ مذہبی رہنماﺅں کو معاشرتی اصلاح کے لئے احسن انداز اپنانے کی تبلیغ کرنا چاہئیے، نا کہ صنفی امتیاز اور مار کٹائی کی ترویج کا سبب بننا چاہئیے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top