آن لائن شاپنگ،آن لائن شادی،آن لائن دوستی کے بعد اب آن لائن بھکاری بھی سامنے آگئے

42

اسلام آباد (قدرت روزنامہ07فروری2017)آن لائن شاپنگ،آن لائن شادی،آن لائن دوستی کے بعد اب آن لائن بھکاری بھی سامنے آگئے، گوجرانوالہ میں فقیر آن لائن ہوگئے.آن لائن رہنا اب بھکاریوں نے بھی سیکھ لیا، واٹس ایپ پر رابطہ رکھنا ان کو بھی آگیا، گوجرانوالا کا بھکاری اسمارٹ ہوگیا، جو سوشل کنیکٹیوٹی سے فائدہ اٹھانے لگے.

گوجرانوالہ کے چوک میں خیر اللہ نامی فقیر نے بھیک مانگ کے پیسے جمع کیے اور اسمارٹ فون خریدا،اب اس کے پاس اسمارٹ فون بھی ہے، فیس بک اکاؤنٹ بھی ہے اور واٹس ایپ کی سہولت بھی دستیاب ہے.اس آن لائن بھکاری کی روزانہ کی کمائی دو سے تین ہزار روپے ہے،خیراللہ دونوں ٹانگوں سے معذور ہے، لیکن کافی سوشل ہے، کیونکہ سوشل میڈیا کے ذریعے سب سے رابطہ میں رہتا ہے،جہاں رش ہوتا ہے ساتھیوں کو بلا لیتا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top