بنوں میں تھانے پر خود کش حملہ ،دو پولیس اہلکار زخمی ،حملہ آور ہلاک

بنوں(قدرت روزنامہ07فروری2017)بنوں میں تھانامنڈان کے گیٹ پرنامعلوم حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی ٹکرادی.دھماکے سے عمارت کو نقصان پہنچا اور دو اہلکار زخمی ہوگئے.

پولیس کاکہناہے کہ جوابی کارروائی میں حملہ آور ماراگیا.

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تھانامنڈان کے دروازے سے نامعلوم خودکش حملہ آور نے بارود سے بھر ی سوزوکی وین پولیس اسٹیشن سے ٹکرادی. حملے میں پولیس اسٹیشن کی عمارت کو جزوی طورپر نقصان پہنچا اور دو پولیس اہلکار زخمی بھی ہوئے جنہیںہسپتال منتقل کردیاگیا ہے.ڈی پی او فضل حمید کے مطابق پولیس کی فوری کارروائی میں مارے جانے والے حملہ آور کی عمر تقریباً 20 سال تھی اوردھماکے میں دوسو بیس کلو بارودی مواد استعمال کیاگیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top