خیبرپختونخوا حکومت کا اسکولوں‌ میں حاضری یقینی بنانے کیلئےنیا قانون بنانےکافیصلہ

پشاور(قدرت روزنامہ06فروری2017)خیبرپختونخواحکومت نے سکولوں‌میں حاضری یقینی بنانے کیلئے نیا قانون بنانے کافیصلہ کرلیاہے،ترجمان خیبرپختونخواہ مشتاق غنی نے کہاہے کہ صوبے میں بہتر تعلیم کے حصول کیلئے نیا قانون لارہے ہیں،تعلیمی ایکٹ کےتحت والدین کوبچوں کی اسکول میں حاضری یقینی بناناہوگی،بچوں کواسکول نہ بھیجنےپروالدین کو1ماہ قید جبکہ100 روپے یومیہ جرمانہ ہوگا.انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ نئے قانونی بل کا نام خیبرپختونخواپرائمری اینڈ سیکنڈری ایکٹ 2017ہوگا.

ایکٹ کے تحت والدین بچوں کی اسکول میں حاضری یقینی بنائیں گے. بچوں کو اسکول نہ بھیجنے پر والدین کو 1ماہ قید جبکہ 100روپے یومیہ جرمانہ ہوگا.پانچویں جماعت تک ناظرہ قرآن لازمی مضمون کے طور پر پڑھایا جائے گا...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top