وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ کی افغان کھلاڑیوں کی پاکستان میں ٹریننگ کی پیش کش

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017) وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے افغان کھلاڑیوں کی پاکستان میں ٹریننگ کی پیش کش کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان اپنے کھلاڑیوں کو تربیت کے حصول اور مقابلوں کیلئے پاکستان بھجوا سکتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین بالخصوص کرکٹ اور فٹبال کے میچز ہونے چاہئیں.وہ پیر کو افغان سفیرحضرت عمر زاخیلوال سے ملاقات میں گفتگو کر رہے تھے .

ملاقات میں وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سیکریٹری راجہ محمد نادر علی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل اختر نواز گنجیرا بھی موجود تھے. اس موقع پر وفاقی وزیر میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ افغانستان تھا. اپنے کھلاڑیوں کو تربیت کے حصول اور مقابلوں کے لئے پاکستان بھجوا سکتا ہے، پاکستان اور افغانستان کے مابین بالخصوص کرکٹ اور فٹبال کے میچز ہونے چاہئے، سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے مابین ہونے والے ڈیوس کپ کا حوالہ دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ افغانستان کو بھی اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان بھیجنا چاہئے.کھلاڑیوں کو کھیل کی سہولت، فول پروف سیکورٹی کے انتظامات موجود ہیں...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top