آرمی چیف کی ہدایت پر برفباری سے متاثرہ چترال کے علاقے شیر شال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان روانہ

راولپنڈی (قدرت روزنامہ06فروری2017)آرمی چیف کی ہدایت پر برفباری اور سلائیڈنگ سے متاثرہ چترال کے علاقے شیر شال میں ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی سامان بھجوادیا گیا .پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی ہدایت پر آئی ایس پی آر نے شدید برفباری سے متاثرہ چترال کے علاقے شیرشال میں لوگوں کے لئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے امدادی اشیاء بجھوائی ہیں جن میں راشن، کوئلے کے چولہے، کمبل اور ادویات سمیت دیگر چیزیں شامل ہیں.

کمانڈنٹ چترال اسکائوٹس کرنل نظام امدادی کارروائیوں کی نگرانی کر رہے ہیں. آرمی چیف نے امدادی کارروائیوں کیلئے مقامی انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top