خیبرپختونخواہ:مسلم لیگ(ن)نے تحریک انصاف کی اہم وکٹ گرادی

پشاور(قدرت روزنامہ06فروری2017) خیبرہختونخواہ میں مسلم لیگ(ن) نے تحریک انصاف کی وکٹ گرا دی ہے،عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی طاہراورکزئی نے نون لیگ میں شمولیت کااعلان کردیاہے. رہنما پی ٹی آئی طاہراورکزئی نے پشاور پریس کلب میں وزیراعظم کےمشیرامیر مقام کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران مسلم لیگ نون میں شمولیت کااعلان کردیاہے.

وزیراعظم کےمشیرامیرمقام نے طاہر اورکزئی کی شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے سیاسی امیدوار الیکشن سے قبل غائب ہونے لگے ہیں. انہوں نے کہا کہ عمران خان اور پرویز خٹک آخر میں اکیلے رہ جائیں گے. صوبے کی بدتر صورتحال سے پریشان پی ٹی آئی کے لوگ مسلم لیگ (ن) کے قافلے میں شاملے ہو رہے ہیں .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top