روس کے وزیرتوانائی 8فروری کو پاکستان کے دورے پرآئیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)روس کے وزیرتوانائی 8فروری کوپاکستان کے دورے پرآئیں گے جس دوران وہ کراچی لاہورگیس پائپ لائن بچھانے پرحائل دشواریوں پرپاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے.

نجی ٹی وی کے مطابق روسی وزیرتوانائی کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے، دورے سے توانائی کے شعبے میں روس اورپاکستان کا تعاون بڑھنے کا امکان ہے.

روسی وزیرکراچی سے لاہورایل این جی کی ترسیل کیلئے مجوزہ پائپ لائن بچھانے کے معاملات پرپاکستانی وزارت پٹرولیم کے حکام سے بات چیت کریں گے.یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر2015میں مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ روس کی سرکاری کمپنی کیساتھ کیا تھا جس نے منصوبے پر100فیصد سرمایہ کاری خود کرنا تھی.اس پائپ لائن کوبعد میں چین کی طرف سے گوادرسے نواب شاہ پائپ لائن سے منسلک کیا جانا تھا تاکہ گوادراورکراچی کی بندرگاہ پرآنیوالی ایل این جی کی پنجاب ترسیل کی جا سکے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top