سپریم کورٹ نے عامر لیاقت کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ06فروری2017) سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام پر پابندی عائد کر دی .

 جیو نیوز کے مطابق جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے پیمرا کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے نجی چینل ”بول “ ٹی وی کے اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کے پروگرام ”ایسے نہیں چلے گا ” پر تاحکم ثانی پابندی عائد کر تے ہوئے ریمارکس دیے کہ اگر حکم کے باوجو د پروگرام نشر کیا گیا تو توہین عدالت تصور ہو گی .
دوران سماعت عدالت نے ریمارکس دیے کہ حکم کی خلاف ورزی پر چینل انتظامیہ اور اینکر کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی . عدالت نے ریمارکس دیے کہ پرگرام روکنے کا حکم دیا گیا تھا مگر ناجائز فائدہ اٹھایا گیا .
 چیئرمین پیمرا بصار عالم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے واضح ہو گیا کہ ملک میں نفرت انگیز تقریر برداشت نہیں ہو گی ، سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف توہین عدالت کا مقدمہ چلے گا اور نفرت انگیز تقریر پر پیمرا بھی سخت ایکشن لے گا . یا درہے پیمرا کی جانب سے عامر لیاقت کے پرگرام پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے باوجو د پروگرام نشر کیا جاتا رہا .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top