سینئراینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کوخیرباد کہہ دیا، وجہ بھی سامنےآگئی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)سینئراینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نےنجی ٹی وی چینل نیوز ون کے پروگرام میں میزبان نادیہ مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب سے پاکستانی میڈیا کا آپس میں جھگڑا شروع ہوا ہے میں سنجیدگی سے یہ بات سوچ رہا ہوں کہ میڈیاسےکنارہ کشی اختیارکرلوں. میں جب کوئی فیصلہ کر لوں تو مجھے روکنابڑا مشکل ہوتا ہے.

اب میں سنجیدگی سے اس بات پر باریک بینی سے غور کر رہا ہوں کہ میں میڈیا کو خیر باد کہہ دوں.

مجھے عزت کی دو روٹیاں مل جائیں گی. شاہد مسعود نے کہا کہ میڈیا سے کنارہ کشی کی وجہ یہ ہے کہ 2000میں جب میڈیا پاکستان میں آیا تھا تو ہم اسے انتہائی عروج پر لے گئے تھے اور آج صورتحال یہ ہے کہ دنیا بھر میں ہماری جگ ہنسائی ہو رہی ہے کہ ہمارا میڈیا آپس میں لڑ رہا ہے. دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہمارا میڈیا بری طرح آپس میں لڑ رہا ہے. اسی وجہ سے ہو سکتا ہے آپ بہت جلد یہ خبر سنیں کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے میڈیا کو خیر باد کہہ دیا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top