جے ایف سیون تھنڈر کے جدید ترین بلاک تھری کی تیاری کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)پاک فضائیہ اپریل 2017 میں نئے جے ایف سترہ بی لڑاکا طیاروں کو باقاعدہ شامل کرلے گی جس کے ساتھ ہی جے ایف سیون تھنڈر لڑاکا طیاروں کے جدید ترین بلاک تھری طیاروں کی تیاری کا کام شروع کردیا جائے گا، یہ جہاز چنگڈو ایروسپیس کارپوریشن اور پاک فضائیہ نے مل کر تیار کیا ہے.پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ جدید ترین ماڈل بلاک تھری تیار کرے گا جس کے لئے ابتدائی کام مکمل کرلیا گیا ہے.

وزارت دفاعی پیداوار کی طرف سے اس حوالے سے منظوری دیدی گئی ہے اور حکومت نے ضروری بجٹ  بھی مختص کر دیا ہے . اس سے قبل جے ایف سترہ بلاک ون دو ہزار سات جبکہ جے ایف سترہ بلاک ٹو دو ہزار تیرہ میں شروع کئے گئے ھے. اپ گریڈ کئے گئے ماڈل میں جدید ترین ایوی اونکس سسٹم ،ائیر ٹو ایئرری فیولنگ ،ڈیٹالنگ، توسیعی الیکٹرانک وارفیئر اور زیادہ وزن اٹھانے کی صلاحیت ہوگی. بلاک تھری کے فریم، ایوی اونکس اور کاک پٹ کے علاوہ بھی مزید تبدیلیاں کی گئی ہیں. ایکٹوالیکٹرنکلی سینڈایرے ریڈار ،ہیلمنٹ مائونٹڈ ڈسپلے اینڈ سائٹ سسٹم کا اضافہ کیا گیا ہے...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top