خلیج عرب ریاستوں سے طویل دوری کے باعث پاکستان آذر بائیجان سے تیل اور گیس منگوائے گا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)دفتر خارجہ نے قدرتی وسائل سے مالا مال مسلم ملک آذر بائیجا ن سے تیل اور گیس منگوانے کے لیے معاہدہ طے کر کے لیے اجازت دے دی ہے جس کے بعد اب پاکستان نے عرب ریاستوں سے تیل اور گیس منگوانے کے بجائے وسط ایشیائی ریاست سے سے منگوانے کا اشارہ دیا ہے،اس اقدام سے پاکستان کا مڈل ایسٹرن ممالک پر انحصاربھی کم ہو جائے گا .تاحال پاکستان سعودی عرب ،کویت اور متحدہ عرب امارات سے تیل در آمد کر رہا ہے جبکہ گیس کی ضروریات پوری کرنے کے لیے قطر خریداری کی جا رہی ہے .

 مقامی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے سینئر افسر نے انکشاف کیا ہے کہ آذر بائیجان نے پاکستان کو خام تیل،پیٹرولیم مصنوعات اور ایل این جی برآمد کرنے کی پیشکش کی ہے .ا ن کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آذر بائیجان اشتراکی منصوبے کے تحت ایل این جی اور ایل پی جی کا ذخیرہ بھی تعمیر کریں گے .انہوں نے بتا یا کہ مارچ 2015میں وزیراعظم نے آذربائیجان کی حکومت کے ساتھ ایک ایم او یو پر دستخط کیے تھے جس کے تحت دونوں ممالک میں تیل اور گیس کی پروڈکشن سمیت کئی باہمی مفاد کے دیگر منصوبوں پر بھی کام کیا جائے گا .2016میں پاکستان نے آذر بائیجان سے خام تیل ،پیٹرولیم پراڈکٹس ،ایل این جی اور ایل پی جی کی فراہمی کے لیے معاہدوں کی یاداشتوں پر دستخط کیے .اس معاہدے سے بڈنگ پراسس کے بغیر دونوں ممالک کے درمیان کئی ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی .پاکستان اور آذربائیجان نے آئل اور گیس کی پراڈکشن ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کرنے اور ریسرچ سنٹر بنانے پر بھی اتفاق کیا ہے .
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top