سابقہ دور(جو کہ پیپلزپارٹی کا دور تھا)کے صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکار ہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں پر فار م کرنے کےلئے بلوایا,ڈاکٹر شاہد مسعود

33

اسلا م آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)پاکستان کے سینئر تجزیہ کار اور معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا ہے کہ سابقہ دور(جو کہ پیپلزپارٹی کا دور تھا)کے صدر مملکت نے مشہور بھارتی اداکار ہ اور سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کو ایوان صدر میں ہونے والی ایک تقریب میں پر فار م کرنے کےلئے بلوایا.

شراب ،شباب اور کباب کی اس محفل میں اس دور کے حکومت اور اپوزیشن کے کئی اشرافیہ شریک تھے.

اداکارہ نے شراب کے نشے میں رات گئے تک “پرفارم”کیا . اور وہ ایک رات پاکستانیوں کی جیب پر اس قدر بھاری پڑی کہسابق مس ورلڈ اور ان کی ٹیم بھارت واپس جاتے ہوئے دس کروڑ روپے سمیٹ کر لے گئی. ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا ہے کہ جب میں نے اپنے پروگرام پر یہ رپورٹ لیک کی تو میرا پروگرام کافی عرصہ کے لئے بند کر دیا گیا .وہ دس کروڑ روپے جن سے ملکی ترقی کے کئی اہم منصوبے شروع کیے جاسکتے تھے .ہزاروں بے کس اور بھوکے عوام کو کھانا کھلایا جا سکتا تھا .اور نہیں تو ہماری نسلوں پر چڑھے قرض کے بھاری بھرکم بوجھ کا کچھ حصہ کم کیا جا سکتا تھا ایک اداکارہ کی “اداؤں”کی نظر کر دیا گیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top