ہندوستانی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی

سیالکوٹ(قدرت روزنامہ06فروری2017)ہندوستانی فورسز کی جانب سے ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ کی گئی، جس کا پاکستان رینجرز پنجاب نے منہ توڑ جواب دیا.

پاک افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ باونڈری پر ظفر وال سیکٹر کے قریب صبح ساڑھے آٹھ بجے فائرنگ کی گئی.

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان رینجرز پنجاب نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top