چینی کمپنی کو نندی پور پراجیکٹ کا انتظامی کنٹرول دینے کے معاہدے پر آج دستخط ہونگے

لاہور(قدرت روزنامہ06فروری2017)چینی کمپنی کو نندی پور پراجیکٹ کا انتظامی کنٹرول دینے کے معاہدہ پر آج دستخط کئے جائیں گے. معاہدہ کے مطابق جتنی بجلی پیدا ہوگی اس کی ادائیگی کی جائے گی.

پاور پراجیکٹ کا گزشتہ ٹیکس حکومت ادا کرے گی. چینی کمپنی کو انتظامی کنٹرول تین سال کیلئے دیا جائے گا. تسلی بخش کارکردگی پر معاہدے میں توسیع کی جائے گی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top