نوشکی، موت کو قریب سے محسوس کیا ، باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد

12

نوشکی (قدرت روزنامہ06فروری2017)زاروچہ بُٹی علاقے میں باراتیوں کی پھنسنے کی روئیداد متاثرہ خاندان کے سربراہ سیف اللہ مینگل نے نوشکی میڈیانمائندوں کو بتاتے ہوئے کہاکہ جب ہم بارات کے ہمراہ تھے چاغی سے نوشکی کی طرف آرہے تھے بُٹی کے مقام پر موسلادھار بارش میں پھنس گئے ہمارے قافلے میں سو کے قریب خواتین بچے اور مرد شامل تھے اور انکی گاڑیاں مختلف جگہوں پر دلد ل اور کیچڑ میں پھنس گئے سخت سردی میں سب کا برا حال تھا سب سے پہلے ہم خواتین اور بچوں کو قریب واقع کچے کمروں میں پہنچا کر پناہ دی ، سردی سے بچائوں کے خاطر آگ جلانے کے لئے دلہن کے جیز کے سامان جس میں کمبل ،رضائی،تکیے اور گرم کپڑے استعمال کیے کیونکہ یہ سامان قافلے میں شامل انسانی جانوں سے زیادہ قیمتی نہیں تھے ، رات بھر سخت سردی لوگ ٹھٹھرتے رہے بچوں اور خواتین کے گریہ زاری سے قیامت صغریٰ کامنظر تھا، موت کو ہم قریب سے محسوس کررہے تھے ہمارے ساتھ ایک عالم دین بھی ہمراہ تھا رات کے اوقات صرف اللہ ہی کو مدد کے لئے پکارتے رہے ، بارش کے بعد صبح کے وقت برف باری کا سلسلہ شروع ہونے پر ہم سب نے اپنا زندگیوں کو ختم کرتے محسوس کی ، جب ہم مذکورہ جگہ سے روانہ ہوگئے تو ہر طرف کیچڑ اور مٹی کادلدل تھا اور اور سیلابی پانی ہر ف پھیلاہوا تھا اسی اثناء میں دوبچے پانی کے بہائوں کا شکار ہوئے جن میں ایک بچالیا گیا جبکہ خدائے نظرکی صاحبزادی دس سالہ ریما جان کی بازی ہار کر اللہ کو پیارا ہوگئے ، اس واقعہ کے بعد ہرطر ف چیخ وپکار وخوف کا منظرتھا ،اسی اثناء میں ہم نے کسی موٹر سائیکل سوار کو اپنے طرف آتے ہوئے دیکھا تو ہم سب میں امید کی کرن پیدا ہوگئی کہ اس ریگستان و بیابان میں اللہ کی طرف سے ہمیں بچانے کیلئے ایک مسیحا ملا. اور جب کہ قریب پہنچنے پر آواز دی کہ گھبرائیے مت ہم آپ لوگوں کو بچانے کیلئے آئے ہیں.

موٹر سائیکل سوار کوئی اور نہیں بلکہ کمانڈنٹ نوشکی ملیشیاء کرنل شاہد منظور تھے. جو ہمارے زندگیوں کو بچانے کیلئے مسیحا ثابت ہوئے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top