روسی وزیر توانائی 8فروری کو پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ06فروری2017)روس کے وزیرتوانائی 8فروری کوپاکستان کے دورے پرآئیں گے جس دوران وہ کراچی لاہورگیس پائپ لائن بچھانے پرحائل دشواریوں پرپاکستانی حکام سے بات چیت کریں گے.نجی ٹی وی کے مطابق روسی وزیرتوانائی کا دورہ پاکستان بہت اہمیت کا حامل ہے، دورے سے توانائی کے شعبے میں روس اورپاکستان کا تعاون بڑھنے کا امکان ہے.

روسی وزیرکراچی سے لاہورایل این جی کی ترسیل کیلئے مجوزہ پائپ لائن بچھانے کے معاملات پر پاکستانی وزارت پیٹرولیم کے حکام سے بات چیت کریں گے. یاد رہے کہ حکومت نے ستمبر 2015 میں مجوزہ گیس پائپ لائن بچھانے کا معاہدہ روس کی سرکاری کمپنی کیساتھ کیا تھا جس نے منصوبے پر 100 فیصد سرمایہ کاری خود کرنا تھی. اس پائپ لائن کو بعد میں چین کی طرف سے گوادر سے نواب شاہ پائپ لائن سے منسلک کیا جانا تھا تاکہ گوادر اور کراچی کی بندرگاہ پر آنیوالی ایل این جی کی پنجاب ترسیل کی جاسکے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top