وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک گذشتہ روز اسلام آباد میں چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سن و ی ڈونگ سے ملاقات

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروری2017) وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا پرویز خٹک گذشتہ روز اسلام آباد میں چینی سفارتخانے جا کر چینی سفیر سن و ی ڈونگ سے ملاقات کی اور چین کے نئے قمری سال( جشن بہاراں ) کی مبارکباد پیش کی ،چینی سفیر سن وی ڈونگ نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعظم کا خیرمقدم کیا ،

انہوں نے چین اور خیبر پختونخوا کے درمیان عملی تعاون کے فروغ اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کے فریم ورک میں خیبر پختونخوا کے منصوبوں پر آپس میں تبا د لہ خیال کیا . وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا اس یقین کا اظہار کیا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ خیبر پختونخوا کیلئے خوشحالی لائے گا اور صوبائی حکومت خیبر پختونخوا میں سی پیک منصوبوں پر عملدرآمد کیلئے مکمل تعاون اور امداد فراہم کرے گی ، صوبے کے عوام کا طرز زندگی بہتر بنانے کی غرض سے چینی سفیر نے ریلیف کا سامان اور آلات بھی وزیر اعلیٰ کے حوالے کئے ، دن میں پانی صاف کرنے والے آلات پنکھے ، لائٹیں اور جنریٹر وغیرہ شامل ہیں ، یہ سامان لیڈی ریڈنگ ہسپتال اور شوکت خاتم میموریل کینسر ہسپتال کے لئے عطیہ کیا گیا ہے ، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے چینی سفارت خانے کی طرف سے اس تعاون کی تعریف کی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top