خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں راولپنڈی پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو نوکری سے معطل

n12

راولپنڈی (قدرت روزنامہ05فروری2017)خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں راولپنڈی پولیس کے ایک سب انسپکٹر کو نوکری سے معطل کر کے اس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے. سب انسپکٹر مظہر اکرام مندرا پولیس سٹیشن میں تعینات تھا جس کے خلاف گوجر خان کی رہائشی خاتون نے ہراساں کرنے کی شکایت کی.

 تفصیلات کے مطابق گوجر خان کی رہائشی خاتون نے کہا کہ اس نے سب انسپکٹر کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرا رکھا ہے جسے واپس لینے کیلئے سب انسپکٹر مظہر اکرام نے اسے ہراساں کیا. مذکورہ خاتون سی پی او اسرار احمد خان کی کھلی کچہری میں پیش ہوئی اور شکایت کی کہ اس نے ایک تنازعہ کے باعث 25 جولائی 2016ءکو محمد عمران کے خلاف مقدمہ درج کرایا.
 خاتون نے کہا کہ عمران کا بھائی سب انسپکٹر عمران رات ڈھائی بجے اس کے گھر میں گھس آیا اور پھر گن پوائنٹ پر اسے زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی. شکایت کنندہ نے سی پی او کو مزید بتایا کہ سب انسپکٹر مظہر اکرام نے اسے مقدمہ واپس نہ لینے کے نتیجے میں منشیات سمیت دیگر جعلی مقدمات میں پھنسانے کی دھمکی بھی دی. خاتون کی شکایت سننے کے بعد سی پی نے سب انسپکٹر اکرام کو معطل کر دیا اور اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کرنے کا حکم دیدیا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top