ملک بھر میں مردم شماری کا شیڈول جاری

MARDAM

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروری2017)ملک بھر میں مردم شماری دو مراحل میں کرانے کا شیڈول جاری کر دیاگیاہے،پہلے مرحلے میں مردم شماری 15 مارچ سے 15 اپریل تک ہوگی.  دوسرے مرحلے میں 25 اپریل سے 25 مئی تک ہوگی.

حکومت کی جانب سے جاری شیڈول کے مطابق ملک کے 147 میں سے 62 اضلاع میں پہلے اور 85 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی. کراچی اور حیدر آباد سمیت سندھ کے 8 اضلاع میں پہلے جبکہ دیگر21اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی .شیڈول کے مطابق پنجاب میں لاہور، جھنگ، فیصل آباد اور بہاولپور سمیت 15 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی.باقی 19 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی. اسی طرح خیبر پختونخواں ا کے پشاور سمیت13 اضلاع میں پہلے جبکہ 11 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری کی جائے گی. شیڈول کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 15 اضلاع میں پہلے جبکہ دیگر 17 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی.آزاد جموں و کشمیر میں پہلے اور دوسرے مرحلے میں 5،5 اضلاع میں مردم شماوری ہوگی. اسی طرح گلگت بلتستان میں بھی پہلے اور دوسرے مرحلے میں 5، 5 اضلاع میں مردم شماری ہوگی.فاٹا کی ایک ایجنسی میں پہلے اور 6 ایجنسیوں میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی. مردم شماری کے ابتدائی نتائج مردم شماری مکمل ہونے کے دو ماہ بعد تک تیار کر لیے جائیں گے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top