مصر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، ایاز صادق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروری2017) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ مصر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے . مصر کی اس تجویزسے اس اقتصادی راہداری کے معاشی ثمرات افریقہ ، یورپ اور مشرق وسطی تک پہنچیں گے .

سپیکر نے مزید کہا کہ علامہ اقبال نے اُمت مسلمہ کو یکجاکرنے کے لیے ” نیل کے ساحل سے لیکر تابخاک کا شغر “ کا جو نظریہ پیش کیا تھا اب اس کو عملی جامہ پہنانے کا وقت آن پہنچا ہے . انہوں نے ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا .

انہوں نے بتایا کہ جمعرات کو مصر کے پاکستان میں متعین سفیر Mr. Sherif Shaheen ملاقات کے لیے پارلیمنٹ ہاوس میں تشریف لائے تھے . ملاقات کے دوران مصری سفیر نے پاک چین اقتصادی راہداری میں حصہ لینے کی تجویز پیش کی جو کہ خوش آیندہے. انہوں نے کہا کہ اس تجویز سے اقتصادی ترقی کی راہیںکھلیںگی جس سے براستہ پاکستان کم قیمت اور محفوظ ترین تجارتی راستوں کے ذریعے چین سے افریقہ تک تجارت ممکن ہو سکے گی . سپیکر قومی اسمبلی نے مصر کی اس تجویز کو سراہتے ہو ئے کہا کہ حقیقی طور پرخطے میں سی پیک کے منصوبے سے معاشی انقلاب کی نئی جہتیں کھلیں گی . چین سے مصر کی تجارتی منڈیوںسمیت یورپ اور افریقہ تک تجارتی رسائی حاصل کرنے کے لیے مہینوں بحیرہ عرب ، بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں سفر کرنا پڑتا تھا ، اب سی پیک کے ذریعے یہ راستہ دنوں میں اپنا سفر مکمل کر لے گا. سردار ایاز صادق نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مصر سمیت مشرق وسطی کے دیگر ممالک کو بھی خوشحالی کی اس راہداری سے مستفید ہونا چاہیے . انہوں نے کہا کہ مصر کے اس منصوبے میں شامل ہونے سے اقتصادی خوشحالی ، مشترکہ ترقی اور علاقائی رابطوں کو بڑھانے کی نئی قندیلیں روشن ہوں گی.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top