جسٹس عظمت سعید شیخ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

pic04

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروری2017)سپریم کورٹ کو جج جسٹس عظمت سعید شیخ کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے. نجی ٹی وی کے مطابق ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کا طبی معائنہ کیا اور ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کی صحت تسلی بخش قرار دےدی.

جس کے بعد انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی . ہسپتال ذرائع کے مطابق ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید کیلئے ایک ہفتہ آرام تجویز کیا ہے. یاد رہے کہ جسٹس عظمت سعید کو دل میں تکلیف پر راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کرایا گیا تھا. جسٹس عظمت سعید کی بیماری کے بعد پانامہ کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی تھی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top