قربانیاں دینے والے”خاموش مجاہدوں” کی ناقدری۔افسوسناک تفصیلات

38

لاہور(قدرت روزنامہ05فروري2017)سرکاری وسائل اور مراعات و تنخواہوں کے معاملے میں اعلیٰ بیورو کریسی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل جبکہ ملک و قوم کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے اور 24 گھنٹے حاضر سروس خفیہ اداروں کے ملازمین کیلئے مراعات صفر اور ترقی کا کوئی پیمانہ ہی مقرر نہیں کیا گیا. حتیٰ کہ آئی ایس آئی اور انٹیلی جنس بیورو کے سول ملازمین کو 30 سالہ نوکری میں محض ایک پروموشن کا انکشاف ہوا ہے اور پنجاب میں مراعاتی آئی ایس الائونس بھی نہیں دیا جارہا .

جبکہ باقی تین صوبوں میں آئی ایس الائونس دیا جارہا ہے. تفصیلات کے مطابق ملک و قوم کیلئے قربانیان دینے والے خفیہ اداروں کے سول ملازمین کو حکومتوں نے اپنی ترجیحات سے نکال دیا اور نواز شات کی بارش اعلیٰ بیورو کریسی پر شروع کردی ہے. یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سول سیکریٹریٹ میں کام کرنے والے تمام ملازمین کیلئے یوٹیلیٹی الائونس منظور کئے ہیں اور درجہ بندی کے اعتبار سے اوپر سے نیچے تک تمام ملازمین اب حکومتی مراعات سے فیض یاب ہونگے. چیف سیکریٹری اور 21,22 ویں گریڈ کے افسروں کیلئے تنخواہوں سے کئی گنا زائد مراعات' سہولتیں دے رکھی ہیں جس کی وجہ سے خفیہ اداروں کے سول ملازمین میں احساس محرومی پیدا ہوچکا ہے. خاص طور پر پنجاب حکومت نے ایسے ملازمین کی حق تلفی کرکے صرف پولیس ملازمین کیلئے ہی مراعات اور الائونس مقرر کررکھے ہیں. ایک خفیہ ادارے کے اعلیٰ ریٹائرڈ آفیسر نے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹیلی جنس بیورو کے جوائنٹ ڈائریکٹر پنجاب'سیکنڈ کمانڈر لاہور آئی ایس آٔی اور کو بھی آئی جی اور چیف سیکریٹری پنجاب کے برابر مراعات اور سرکاری سہولتیں ملنی چاہئیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top