مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی ، پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے نیا ہدایت نامہ

14

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروري2017) اسلام آباد میں پولیس فائرنگ سے نوجوان کی ہلاکت کے بعد ناکوں پر اقدامات کیلئے ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا.مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہو گی.

گاڑی نا رکنے کی صورت میں وائرلیس کے ذریعے دیگر ناکوں کو اطلاع دی جائے گی، ناکوں پر اقدامات کیلئے ہدایت نامے میں کہا گیا کہ پولیس افسروں اور اہلکاروں کو ڈیوٹی سے قبل بریفنگ جائے.مشکوک گاڑی بھاگنے کی صورت میں صرف ٹائر پر فائر کرنے کی اجازت ہوگی. پہلے مرحلے میں گاڑے کو سائن بورڈ اور پھر پلاقسٹ بیرئر سے روکا جائے' گاڑی نہ رکنے کی صورت میں وائر لیس کے ذریعے دیگر ناکوں کو اطلاع دی جائے. مشکوک گاڑی کے غائب ہونے شہر سے آٔوٹ ہونے کے پیش نظر اس کے ٹائر پر فائر کیا جائے. کسی مشکوک شخص پر سیدھے فائر کی اجازت کر اس فائرنگ کی صورت میں ہوگی آج سے شہرکے ساٹھ سے زائد داخلی اور خارجی راستوں پر ہدایت نامے کا اطلاق ہوگا. ہدایت نامے پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایات کی گئی ہے. عمل نہ کرنے والے اہلکاروں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top