پاکستان آج یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منائے گا کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ05فروري2017) پاکستان آج یوم یکجہتی کشمیر اس عزم کے ساتھ منائے گا کہ مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کے لئے بھرپور کوششیں کی جائیں گی.دن کا آغاز کشمیر کے شہداء، جدوجہد آزادی کی کامیابی اور کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لئے خصوصی دعاؤں سے ہو گا.

جس کے بعد دنیا کی توجہ مظلوم کشمیری عوام کی حالت زار کی طرف مبذول کرانے کیلئے عوامی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جلوس منعقد کئے جائیں گے.

کشمیری شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے صبح دس بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی. کوہالہ، منگلا پل اور پاکستان اور آزادکشمیر کو ملانے والے دوسرے مقامات پر انسانی زنجیریں بنائی جائیں گی. سنیٹرز، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے ارکان، سیاستدان، اعلیٰ حکام اور ممتاز شخصیات بھی ان تقریبات میں شریک ہوں گی.اسلام آباد میں قومی اسمبلی کی کشمیر کمیٹی کے ارکان اقوام متحدہ کے دفتر میں ایک یادداشت پیش کرینگے جس میں بھارت سے کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے کا مطالبہ کیا جائے گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top