پی ڈی ایم اے خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

چترال (قدرت روزنامہ04فروری2017) پروونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) خیبر پختونخوا کی جانب سے چترال میں سیلاب کی پیشگی اطلاع پر عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا جب کہ بارش و برف باری کے باعث رابط سڑکیں بند ہو گئیں،لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا.دوروز قبل محکمہ موسمیات لاہور اور خیبر پختونخوا کی صوبائی پی ڈی ایم اے نے ضلع چترال میں ایک رو ز قبل (جمعے) سے شروع ہونے والی بارشوں کے نتیجے میں جھیلوں کے پھٹنے سے بندوگول اور گولین کی دادیوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کی تھی تاہم سیلاب کی پیشگی اطلاع پاتے ہی عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا اور اپر چترال میں بروغل ،بونی،گرم چشمہ سمیت متعدد دیہات سے لوگوں نے محفوظ مقامات پر منتقلی کا قصد کیا لیکن بارش و برف باری کی وجہ سے چترال کی رابطہ سڑکیں بھی منقطع ہو گئیں اور ان کو محفوظ مقامات پر منتقلی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top