پاکستان پر سفری پابندیاں امریکہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گی ،احسن اقبال

ahsan-Iqbal

ْ اسلام آباد(قدرت روزنامہ04فروری2017)وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان پر سفری پابندیاں امریکہ کیلئے نقصان دہ ثابت ہوں گی ،مسلمانوں کی اکثریت پر امن ہے، محض کچھ بھٹکے ہوئے مسلمانوں کے دہشت گردی میں ملوث ہونے کے باعث ڈیڑھ ارب مسلم آبادی کو دنیا سے تنہا کرنا واشنگٹن کی ایک بڑی غلطی ہوگی.میڈیا رپورٹس کے مطابق احسن اقبال نے کہا ہے کہ دورہ امریکہ کے دوران کوئی ایسی بات سامنے نہیں آئی کہ پاکستان پر بھی سفری پابندی عائد کی جارہی تاہم اگر ایسا ہوا تو یہ امریکہ کے لئے نقصان دہ ہوگا.

احسن اقبال نے کہ کہ پاکستان ایک اہم ملک ہے اور پوری دنیا میں ترقی کے حوالے سے ایک اہم شراکت دار ہے، انھوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ 1 اعشاریہ 6 ارب مسلمان آبادی میں سے محض کچھ راستے سے بھٹکے ہوئے مسلمانوں کے دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی بنا پر انھیں تنہا کرنا ایک غلطی ہوگی.احسن اقبال کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کی اکثریت پر امن ہے اور دیگر مذاہب اور اقوام کی طرح اپنے مقاصد کے حصول کے لیے کوشاں ہے.خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ماہ 27 جنوری کو ایک ایگزیکٹو آرڈر کے ذریعے تارکین وطن کے داخلے کا پروگرام معطل کرتے ہوئے 7 مسلمان ممالک کے شہریوں کی امریکا آمد پر بھی پابندی عائد کر دی تھی. دوسری جانب پاکستان پر بھی ایسی پابندیاں عائد کئے جانے کا عندیہ دیا جا رہا تھا، تاہم گزشتہ روز وائٹ ہائوس کے ترجمان نے پاکستانی شہریوں کے امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کرنے سے متعلق خبروں کی تردید کر دی...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top