خیبر پختونخواہ کے محکمہ پولیس نے پولیس کی وردیوں سے متعلق انقلابی اقدام کر لیا

پشاور (قدرت روزنامہ04فروری2017) خیبر پختونخواہ کے محکمہ پولیس نے ملازمین کی وردیوں سےمتعلق انقلابی اقدام کر لیا ہے . تفصیلات کے مطابق اس اقدام کے تحت خیبر پختونخواہ پولیس میں آئی جی سے لے کر کانسٹیبل تک کے ملازم کا یونیفارم ایک ہی رنگ کا ہو گا.

خیبر پختونخواہ پولیس نے اس ضمن میں ملازمین کے لیے نئی وردیاں بھی تیار کروالی ہیں.پولیس کی نیلی رنگ کی نئی وردیاں پاکستان ائیر فورس کی نجی فرم سے تیار کی گئی ہیں. ڈی آئی جی وقار الدین نے کہا کہ 75 ہزار  اہلکاروں کو نئے یونیفارم فراہم کئے جائیں گے. پہلے ایک ہفتے میں 25ہزار اہلکاروں کو یونیفارم دیئے جائیں گے. انہوں نے مزید کہا کہ نئی وردی سے پولیس کی سیاہ وردی کے بارے میں خراب تاثر کو ختم کرنے میں مدد ملے گی. خیبرپختونخواہ حکومت کے اس اقدام کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی خوب سراہا جا رہاہے. سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ واقعی اب تبدیلی آگئی ہے ...


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top