آؤ تمہاری سالگرہ منائیں :مردان کا تیمور ،سرگودھا کی طلاق یافتہ سونیا ،،فیس بک پر دوستی اور۔۔۔

اسلام آباد (قدرت روزنامہ04فروری2017) اسلام آباد میں پولیس ناکے پر نہ رکنے کے جرم میں قتل ہونیوالے 26 سالہ نوجوان کے ورثاء کا احتجاج ، مظاہرین نے پولیس چوکی پر ہلہ بول دیا اور توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ ساتھ پولیس کا کیمپ جلا ڈالا . جب کہ ایس ایچ او تھانہ سبزی منڈی سلیم شاہ کو معطل کرکے تحقیقات شروع کردی گئیں ہیں.

پولس کے مطابق اسلام آباد میں تھانہ سبزی منڈی کے علاقے آئی ٹین میں پولیس ناکے پر موجود ایگل فورس کے 2 اہلکاروں نے علی الصبح تنو بجے ایک گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا، گاڑی نہ روکنے پر سمیع نامی اہلکار نے فائرنگ کر دی جس سے کار سوار نوجوان سر میں گولی لگنے پر جاں بحق ہو گیا ، مرنے والے کی شناخت تیمور ریاض کے نام سے ہوئی جو مردان کا رہائشی تھا جبکہ خاتون سونیا کا تعلق سرگودھا سے ہے. دوسری جانب گاڑی پر فائرنگ کرنے والا اہلکار دوسرے ساتھی کے ساتھ فرار ہو گیا.واقعہ کے خلاف متوفی کے لواحقین لاش کے ساتھ احتجاج کرتے رہے اور مشتعل مظاہرین نے پولیس چوکی پر حملہ کرکے توڑ پھوڑ کی. فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے تیمور کے والد رفیق نے کہا کہ ہم نے سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا کہ پولیس اہلکاروں نے روکے بغیر فائرنگ کی اور تیمور کو تین گولیاں لگیں، پولیس نے ہمارے ساتھ دہشت گردی کی. انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار اور چیف جسٹس آف پاکستان ہمیں انصاف دلائیں. احتجاج کوختم کرنے کے لئے ن لیگ ایم پی اے ضیااللہ شاہ نے مقتول کے ورثا سے مذاکرات کئے . جس کے بعد لواحقین نے احتجاج ختم کردیا اور مقتول تیمور کی میت گھر روانہ کردی گئی. سرگودھا کی رہائشی سونیا محبوب کی والدہ نے گزشتہ روز پولسھ سے رابطہ کاد اور بتایا کہ سوناو کو چھ ماہ قبل طلاق ہوئی ہے اور مقتول تیمور ریاض نے اسے فسل بک پردوست بنا رکھا تھا اوراس بات کا مقتول کی بومی کو بھی علم تھا ، تیمور نے سونار کو سالگرہ منانے کیلئے اسلام آباد بلایا تھا . خاتون کی والدہ سعدےہ بی بی نے کہا کہ پولسر ان سے تعاون نہںم کررہی اور بٹیھ اس کے حوالے نہںے کی جارہی .

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top