پاکستانی اعلیٰ عہدیدار نے امریکی سفیر سے ملاقات میں پاکستانی ایٹمی پروگرام پر بات کرنے کی آمادگی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ04فروري2017)پاکستانی اعلیٰ عہدیدار نے امریکی سفیر سے ملاقات میں پاکستانی ایٹمی پروگرام پر بات کرنے کی آمادگی، پاکستانی اداروں کی امریکی دلچسپی کے تحت تربیت کی پیشکش کر دی.تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی نے پاکستان میں تعینات امریکی سفیر سے ملاقات میں قانون نافذ کرنے والے پاکستانی اداروں کی امریکی دلچسپی اور نقطہ نظر سے تربیت اور

پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر امریکی انتظامیہ کے ساتھ ایک بار پھر بات چیت کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں بات چیت کیلئے معاون خصوصی طارق فاطمی دوبارہ امریکہ جانا چاہتے ہیں جہاں اس سے قبل انہیں امریکی انتظامیہ نے وقت نہیں دیا تھا.

ایک اخباری رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے ڈاکٹر عارف علوی ، شیری مزاریں اور اسد عمر کی جانب سے 7اسلامی ممالک پر ویزہ پابندی کے خلاف اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد کو مسترد کروانے میں درپردہ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی ہی کارفرما تھے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top