حیرت انگیز عدالتی فیصلہ، سنگاپور میں سعودی سفارتکار کو کوڑے مارنے کا حکم

saudi-

اسلام آباد(قدرت روزنامہ04فروري2017)سنگا پور میں ہوٹل کی ملازمہ کو جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سعودی سفارتکار کو کوڑے مارے جائیں گے.تفصیلات کے مطابق بیرونی ممالک میں کسی بھی دوسرے ملک کے سفیر کو سفارتی استثنیٰ حاصل ہوتا ہے لیکن سنگا پور نے سعودی عرب کے سفیر کو اس کے جرم کی سزا دے کر نئی تاریخ رقم کر دی ہے.

39سالہ سعودی سفارت کار بندر یحییٰ الظہرانی بیجنگ میں تعینات تھے. 2016ء میں وہ سنگا پور گئے جہاں انہوں نے ہوٹل کی ایک ملازمہ کو جنسی طور پر ہراساں کیا جس پر انہیں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا.الظہرانی نے عدالت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا جس پر گزشتہ روز انہیں 4کوڑے مارنے اور 26ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے.میڈیا رپورٹ کے مطابق الظہرانی اگست 2016ء میں چھٹیاں منانے سنگاپور گئے جہاں ہوٹل کی 20سالہ سنگاپور کی رہائشی ملازمہ کو انہوں نے کمرے میں بلایا. کمرے میں آنے پر روایتی میزبانی کے فرائض سرانجام دیتے ہوئے ملازمہ نے سفارت کار سے مسکرا کر بات کی اور حال احوال پوچھا جس پر سفارت کار نے اسے دبوچ کر بوس و کنار شروع کر دیا. اس پر ملازمہ نے مزاحمت کی اور الظہرانی کے چنگل سے نکل کر کمرے سے باہر بھاگ گئی. الظہرانی نے یکم فروری کو ہونے والی سماعت میں اپنا جرم قبول کر لیا تھا جس پر گزشتہ روز عدالت کی طرف سے انہیں کوڑوں اور قید کی سزا سنا دی گئی ہے. اس حوالے سے سعودی سفارتکار الظہرانی عدالتی فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کی تیاری کر رہے ہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top