جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں نے مزید ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیدیا

راولپنڈی(قدرت روزنامہ04فروري2017)سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے بنچ میں شامل علیل جسٹس عظمت سعید شیخ کو ڈاکٹروں نے مزید ایک ہفتہ آرام کر نے کا مشورہ دیدیا جس کے باعث پانامہ کیس مزید طوالت اختیار کرگیا ہے .ہفتہ کے روز ہسپتال انتظامیہ کے مطابق سپریم کورٹ میں پانامہ کیس کے بنچ میں شامل علیل جسٹس عظمت سعید شیخ کی صحت میں بہتری آئی ہے لیکن ابھی تک جسٹس عظمت سعید کو گھر بھیجنے کا فیصلہ نہیں کیا گیا.

اس کے علاوہ ڈاکٹرز نے جسٹس عظمت سعید کو مزید ایک ہفتہ آرام کا مشورہ دیا ہے جس سے پانامہ کیس کی کارروائی مزید آگے بڑھنے کا امکان ہے . ..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top