روہنگیا مسلمانوں کیلئے زندگی نے باہیں پھیلا دیں

اسلام آباد(قدرت روزنامہ04فروري2017)300روہنگیا مسلمانوں کو سرکاری طور پراقامت و ملازمت کی اجازت دیں گے، ملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے مظلوم روہنگیا مسلمانوں کیلئے اہم اعلان کر دیا. تفصیلات کے مطابق ترک ذرائع ابلاغ میں جاری اپنے ایک بیان میںملیشیا کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حمیدی نے کہاہے کہ پہلے مرحلے میں 300 روہنگیا مسلمانوں کو روزگار فراہم کیا جائے گا

جن کا پہلے طبی معائنہ بھی ہوگا.

ان کا کہنا تھا کہ اس منصوبے کا مقصد روہنگیا مسلمانوں کو پیشہ ور بناتے ہوئے ان کی مالی اعانت کرنا ہے تاکہ وہ اپنی زنددگی بہتر بنا سکیں. واضح رہے کہ میانمار کے ان لاچار و بے یار و مددگار مسلمانوں کے لیے ملائیشیا وہ پہلا ملک بن جائے گا جو کہ پناہ گزینوں کو سرکاری طور پر ملک میں اقامت و ملازمت کی اجازت دے رہا ہے.واضح رہے کہ ملائشیا میں مسلمانوں کی اکثریت ہے لیکن ملائشیا باقاعدہ اسلامی ملک نہیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top