حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کیلئےیوم یکجہتی کشمیر سے چند دن قبل حافظ سعید کو نظر بند کیا،غیر قانونی نظر بندی کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان

jamshaid-

اسلام آباد (قدرت روزنامہ04فروري2017)حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کیلئےیوم یکجہتی کشمیر سے چند دن قبل حافظ سعید کو نظر بند کیا،غیر قانونی نظر بندی کے خلاف قرارداد لانے کا اعلان، نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہیں , امریکہ نواز سیاستدانوں کا احتساب ہو نا چاہئے، سعد رفیق اور شہباز شریف کیخلاف کوئلہ چوری کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ، سربراہ عوامی راج پارٹی کی صحافیوں سے بات چیت.

تفصیلات کے مطابق عوامی راج پارٹی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے حافظ سعید کی نظربندی کیخلاف پیرکو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کرنے کا اعلان کردیا.

جمشیددستی کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے پاکستان میں مداخلت ، سات مسلم ممالک پر پابندی اور حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف 6فروری بروز پیر کو قومی اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گے اور اگر ان کی قرار داد اسمبلی میں نہ لائی گئی تو وہ پارلیمنٹ کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ کریں گے.انہوں نے مطالبہ کیا کہ حافظ سعید کی نظر بندی غیر قانونی اور غیر آئینی ہے ان کی نظر بندی فوری ختم کی جائے. نواز شریف پانامہ میں پھنس چکے ہیں وہ خوفزدہ ہو نے کی وجہ سے اسمبلی میں نہیں آرہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوامی راج پارٹی کے زیراہتمام 8اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں سپورٹس گرائونڈ کا معائنہ کئے جانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا. جمشید دستی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ عالم اسلام کے لئے خطرہ ہیں

انہوں نے سات اسلامی ممالک پر پابندی عائد کی ہے اور پاکستان پر بھی ان کی نظریں ہیں پانچ فروری کو پورے ملک میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جاتا ہے لیکن اس بار حکمرانوں نے امریکہ کو خوش کرنے کے لئے حافظ سعید اور ان کے ساتھیوں کو نظر بند کیا ہے ،پاکستان میں موجود امریکہ نواز سیاستدانوں اور حکمرانوں کا بھی احتساب ہو نا چاہیئے عام انتخابات یقینا 2018میں ہوں گے.

اگر آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی کےنتائج خطرناک ہوں گے جس کی گنجائش نہیں ہے انہوں نے کہا کہ نواز شریف اگر پانامہ لیکس سے بچ گئے تو وہ قومی مجرم ہیں اور عوام کے احتساب سے نہیں بچ سکیں گے انہوں نے کہا کہ ساہیوال کول پلانٹ کے لئے آنے والا کوئلہ چوری کرنے کی ذمہ داری وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق اور وزیراعلی پنجاب پر عائد ہو تی ہے جن کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کیا جائے .

انہوں نے کہا کہ کوئلہ 400ٹن چوری ہوا ہے اور کول پلانٹ سے اربوں روپے کا کمیشن کھایا گیا سپریم کورٹ کو اس کا نوٹس لینا چاہیئے ملک میں پانی کا شدید بحران آنے والا ہے اور پہلا موقع ہے کہ دریائے سندھ بھی خشک ہو رہا ہے واپڈا کے چیئرمین نان ٹیکنیکل ہیں ہمارے حکمرانوں نے آج تک ڈیم بنانے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہیں .

تیل کی قیمتیں آئی ایم ایف کے قرضوں کی وجہ سے بڑھائی گئی ہیں .نندی پور منصوبہ میں راجہ رینٹل نے اربوں کی کرپشن کی اور خواجہ آصف نے دس ارب روپے کا نندی پور سے تیل چوری کر لیاانہوں نے کہا کہ مزارعین کو فوری طور پر مالکانہ حقوق دیئے جائیں نہ کہ من پسندوں میں زمینیں بانٹنے کا سلسلہ جاری رکھا جائے مزارعین کے حقوق کے لئے 8اپریل کوملتان کے جلسے میں اپنی آواز بلند کروں گا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top