فیس بک پر دوستی،شادی سے انکار پر چینی لڑکی پاکستانی لڑکے کیخلاف عدالت پہنچ گئی

لاہور(قدرت روزنامہ04فروري2017)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے شروع ہونے والی ایک اور لو سٹوری اپنے انجام کو پہنچ گئی .پاکستانیوں کی محبت میں گرفتار ہوکر پاکستان آنے والی غیر ملکی لڑکیوں کی کہانی کوئی نئی بات نہیں ہے .

حال ہی میںچین سے آنے والی لڑکی نے پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر شادی کرلی .

 فیس بک سے شروع ایک اور کہانی جس میں ایک چینی لڑکی پاکستانی لڑکے کی محبت میں گرفتار ہوکر چین سے لاہور پہنچی مگر جب لڑکے کے گھر پہنچ تو لڑکے نے چینی دوشیزہ کو اپنانے سے انکار کردیا جس پر لڑکی نے ٹوٹے ہوئے دل کے ساتھ لڑکے کیخلاف عدالت سے رجوع کرلیا.تفصیلات کے مطابق وحدت روڈ لاہور کے رہائشی سرفراز کی دوستی فیس بک پر چینی لڑکی سے ہوئی .جب لڑکی سرفراز سے شادی کیلئے اس کے گھر پہنچی تو اس نے چینی دوشیزہ سے شادی کرنے سے صاف انکارکردیا.
 دوشیزہ نے لڑکے کے انکار کرنے پراس کے خلاف فراڈ اور رقم بٹورنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پولیس سے رابطہ کیا مگر پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہ کئے جانے پر چینی لڑکی نے عدالت جانے کا فیصلہ کیاجس کے بعد سیشن کورٹ نے لڑکے کو عدالت میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کردیا.
..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top