ساہیوال‘4 روز قبل آنے والی کوئلہ ٹرین کی ایک بوگی کا دروازہ خراب ہوگیا

31

ساہیوال(قدرت روزنامہ04فروري2017)4 روز قبل آنے والی کوئلہ ٹرین کی ایک بوگی کا دروازہ خراب ہوگیاریلوے حکام نے خراب دروازہ والی بوگی کاٹ کر باقی بوگیوں کو شام کے وقت ساہیوال کول پاور پلانٹ پر روانہ کر دیا.تفصیلات کے بعد مطابق ریلوے حکام نے دعوی کیا تھا کہ چین سے کوئلہ لانے والی ٹرین کی بوگیوں کو چائنا کے آٹو مٹیک نظام سے 30 سکینڈ میں خالی کر لیا جائے گا لیکن ریلوے حکام کا دعوی ٹھس ہو گیاوزیراعلی پنجاب افتتاح کر کے چلے گئے اور کسی نامعلوم وجوہات کی بنا پر پہلی کوئلہ والی ٹرین کو خالی کرنے کے لیے مزدورں کو لگایا گیا ان محنت کشوں نے جو کام 30 سیکنڈ میں ہونا تھا وہ چار دن میں کیا اس طرح مزید ٹرین کو کول پاور پلانٹ تک لانے کیلئے جگہ نہ ہونے کے باعث کوئلہ سے خالی ایک بوگی والی ٹرین کو چار دن تک ساہیوال ریلوے اسٹیشن پر رکنا پڑا جب اس ٹرین کو 3 فروری کو دوپہر کول پاور پلانٹ بھیجنے کیلئے انجن لگایا گیا اور کوئلہ سے بھری ہوئی بوگیوں کو چیک کیا گیا تو ایک بوگی کا دروازہ پھر لوز تھا ان بوگیوں میں کوئلہ راکھ کی طرح ہے جو کہ نیچے گر رہا تھا جس پر ریلوے کے عملہ نے اس بوگی کو علیحدہ کرکے باقی ٹرین کی بوگیوں کو کول پاور پلانٹ پر روانہ کردیا.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top