زارو کے مقام پر چاغی سے نوشکی آنے والی باراتیوں کی چھ بسیں دولہا اور دلہن سمیت لاپتہ ہوگئیں

21

نوشکی(قدرت روزنامہ04فروري2017) زارو کے مقام پر چاغی سے نوشکی آنے والی باراتیوں کی  چھ بسیں دولہا اور دلہن سمیت لاپتہ ہوگئیں. پی ڈی ایم اے نے پاک فوج سے مدد مانگ لی.

نمائندہ سماءکے مطابق باراتیوں سے بھری چھ بسیں چاغی سے نوشکی آنے کے دوران لاپتہ ہو گئیں. لیویز ذرائع کے مطابق بسوں میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد سوار تھی.

باراتیوں کے لاپتہ قافلے کی تلاش کیلئے لیویز،ایف سی اور پولیس ٹیمیں روانہ ہوگئیں ہیں. خاندانی ذرائع کے مطابق باراتیوں کا تعلق کلی قادرآباد نوشکی سے ہے.

دوسری جانب پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ ایسوسی ایشن نے پاک فوج کو خط لکھ کر مدد مانگ لی. پی ڈی ایم اے کے طابق لاپتہ باراتیوں کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر درکار ہے.سماء

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top