وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر: آئی آر آئی سروے رپورٹ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ04فروري2017)آئی آر آئی کی سروے رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف پاکستان کے مقبول ترین لیڈر رہنما ہیں. عمران خان دوسرے اور بلاول بھٹو تیسرے نمبر پر رہے.

ایم کیو ایم کے بانی سیاسی رہنما کے طور پر ناپسندیدگی میں سرفہرست ہیں. انٹرنیشنل ری پبلیکن انسٹیٹیوٹ کی سروے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف 63 فیصد ریٹنگ کے ساتھ مقبول ترین لیڈر ہیں. تحریک انصاف کے عمران خان دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے بلاول بھٹو مقبولیت کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر رہے. ایم کیو ایم کے بانی بطور سیاسی رہنما ناپسندیدگی میں سرفہرست ہیں جبکہ 80 فیصد ریٹنگ کے ساتھ آصف علی زرداری دوسرے اور طاہر القادری ایک پوائنٹ کمی سے تیسرے نمبر پر آگئے. صوبائی حکومتوں میں سے کارکردگی کے لحاظ سے 79 فیصد ریٹنگ کے ساتھ پنجاب سرفہرست ہے. کے پی 72 فیصد کے ساتھ دوسرے، سندھ حکومت 54 فیصد کے ساتھ تیسرے اور بلوچستان حکومت 48 فیصد کے ساتھ آخری نمبر پر ہے. پاناما لیکس کے حوالے سے 64 فیصد عوام نے لاعلمی کا اظہار کیا ہے جبکہ 26 فیصد لوگ چاہتے ہیں سکینڈل کی تحقیقات ہونی چاہئیں.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں
Loading...

تازہ ترین

To Top