سوئی ناردرن گیس کمپنی نے 45 ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے فارغ کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ04فروري2017)سوئی ناردرن گیس کمپنی نے شعبہ پراجیکٹ سے 45 ملازمین کو نوکری سے برخاست کر دیا، دفتر کے داخلی راستے پر سکیورٹی گارڈز تعینات کر کے ملازمین کا داخلہ بند کر دیا گیا.ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی کے شعبہ پراجیکٹ میں کام کرنے والے 45ڈیلی ویجز ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا ہے اور داخلی راستے پر سکیورٹی گارڈز تعینات کر کے ان کا داخلہ بند کر دیا گیا ہے.

ذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس کمپنی میں 80فیصد لیبر ڈیلی ویجز کی بنیاد پر کام کرتی ہے تاہم پراجیکٹس کی تکمیل ہونے پر ان کو نوکری سے فارغ کر دیا جاتا ہے،ملازمین نے اعلیٰ افسران سے اپیل کی ہے کہ انہیں کسی دوسرے شعبے میں بھرتی کیا جائے.

..


قدرت میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں

تازہ ترین

Daily QUDRAT is an UrduLanguage Daily Newspaper. Daily QUDRAT is The Largest circulated Newspaper of Balochistan .

رابطے میں رہیں

Copyright © 2017 Daily Qudrat.

To Top